روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے یومِ آزادی پر تہنیتی پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
پاکستان کے یومِ آزادی پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
روسی صدر نے کہا روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں، دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری ہے، روس اور پاکستان عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے بھی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔