سعودی وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تہنیتی پیغام

سعودی عرب،پاکستان اورترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ پر سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے تہنیتی بیان جاری  کرتے ہوئے معاہدے کو امن،ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل قرار دیدیا۔

فیصل بن فرحان نے پیغام میں کہا کہ معاہدے پر دستخط تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتےہیں، دفاعی تعاون کے سلسلے میں یہ معاہدہ اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ معاہدہ ان مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے، معاہدہ زیادہ محفوظ علاقائی ماحول کیلئےمشترکہ سیاسی عزم کے طور پر سامنے آیا ہے، معاہدہ محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے،ترقی،خوشحالی اور اقتصادی مواقع کو فروغ دے گا۔ 

معاہدے کی تفصیلات

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاگیا۔ جس کے مطابق ایک ملک پر حملہ تمام ممالک پر تصور کیا جائے گا۔

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے الصفہ پیلس میں ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے محمد بن سلمان، ترکیہ کی جانب سے طیب اردوان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصورکیا جائے گا، معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے، سعودی عرب، ترکیے اورپاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دیا جائےگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان آج ہی مکہ پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے