امریکی ریاست ایڈاہو میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ،7زخمی ہوگئے

امریکی ریاست ایڈاہو میں برگر ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے

پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کا واقعہ ایک برگر ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی حملہ آور ملوث تھا، جس کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پولیس چیف کاکہنا ہےکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے