لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 5 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 54 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، جہلم ، پاکپتن ، گوجرانوالہ ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں کی گئیں ۔ کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے پانچ دہشت گردوں سمیت 54 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
دہشت گردوں سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ۔ دو ماہ کے دوران 13 ہزار 572 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن میں ایک ہزار 193 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔