قاہرہ: مصر کی بندرگاہ دمیاط میں امریکی ملکیت کے گیس ٹینکر پر نامعلوم ڈرون حملہ رپورٹ ہوا ہے۔
برطانوی سیکیورٹی فرم ایمبری کے مطابق بحیرۂ روم میں واقع دمیاط بندرگاہ پر امریکی ملکیت کے قدرتی گیس ذخیرہ کرنے والے ایک ٹینکر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
مصری حکام نے ٹینکر میں آگ لگنے کی تصدیق کی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔
یہ حملہ مصر تک تنازع کے پھیلنے کی واضح علامت سمجھا جا رہا ہے، حالانکہ ایران سے متعلق جنگ کے دوران مصر نے باضابطہ طور پر غیر جانبدار رہنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔