بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر رکارڈکی گئی تھی۔

زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے