آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 7 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب

میرپور: آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے، 13 میں سے 11 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ 7 اور پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

ایل اے 5 برنالہ میں مسلم لیگ(ن) کے کرنل (ر) وقاراحمد نوراور پیپلزپارٹی کے چودھری پرویزاشرف کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے، حلقے کا مکمل نتیجہ ابھی سامنے نہیں آسکا، کرنل(ر) وقار نور کو برتری حاصل ہے، جبکہ ایل اے 6 سماہنی میں ووٹ جلائے جانے پر حتمی نتیجہ جاری نہیں ہوا، اس نشست پر بھی مسلم لیگ(ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری طور پر 3 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین کو آبائی حلقہ چڑہوئی، پیپلزپارٹی کے کوٹلی نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی اور کھوئیرٹہ سے ولید انقلابی کو شکست کو سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق بھی شکست کھا گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے