اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے جسے مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے دریاؤں کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں بارشوں کے باعث انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پلکھو نالہ وزیرآباد میں بھی درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔
دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ، دریائے چناب میں مرالہ اور تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ تریموں بیراج پر پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں، خیبرپختونخوا کے برساتی ندی نالوں اور شمالی بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ملتان، حافظ آباد اور لاہور کے شہری علاقوں میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نالہ ایک اور پلکھو نالہ کینٹ پل پر بھی کم درجے کے سیلاب کی صورتحال موجود ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ تریموں بیراج پر پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچنے کی توقع ہے۔