کویتی آئل ٹینکر کیفان پر حملہ ، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا

کویتی حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کویتی آئل ٹینکر کیفان پر حملہ کیا گیاہے جس میں عمل کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کویتی حکام کے مطابق واقعہ پر ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا اور حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیاہے ۔

اس سے قبل ایک بیان میں برطانوی میری ٹائم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پربحری جہاز پر حملہ  کیا گیاہے ،بحری جہاز کو پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنایا،حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کے اسٹیئرنگ گیئر کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حوثیوں کی دھمکیوں کے بعد سعودی تیل بردار جہازوں نے راستہ تبدیل کرلیا،سعودی خام تیل سےبھرے دو آئل ٹینکربحیرہ احمر میں یوٹرن لے کر روانہ ہو گئے

ایرانی پاسدارن انقلاب نے بحرین کے شیخ عیسیٰ بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کر دیاہے، امریکا کی شیخ عیسیٰ ایئربیس پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا،  شیخ عیسیٰ ایئربیس خطے میں امریکی فوجی کارروائیوں کا ایک اہم مرکز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے