پٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین کیسے ہوگا، تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ تعین کیا جائے گا، طریقۂ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اوگرا ہر روز نئی ایکس ڈپو قیمت اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو پیٹرولیم قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق قیمتیں 7 روز کے اوسط عالمی نرخوں سے منسلک ہوں گی، اوگرا کو قیمتوں کے تعین کیلئے حکومتی منظوری درکار نہیں ہوگی، پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت، پریمیم کی بنیاد پر طے ہوگی، ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت، 7 روز کے اوسط پر مقرر ہوگی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لیوی کابینہ کی مقرر کردہ حد سے زیادہ نہیں لگے گی، پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے