ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، محسن نقوی کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالی تقریب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا، جبکہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اپنے بھائی کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اچھی خبر لے کر آئے ہوں گے۔”

انہوں نے کہا کہ اسکندر مومنی کے دورۂ پاکستان سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے