تہران: ایران نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایران کے صوبے خوزستان میں قائم دارخوین جوہری پاور کے تعمیری مقام کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
خبرایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم(اے ای او آئی) کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق امریکا نے جوہری پاور پلانٹ کے تعمیری مقام پر اتوار کو صبح حملہ کی جو بین الاقوامی قوانین اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد اور جرائم کا ارتکاب کرنے والا امریکا نے ایران کی سائنسی فخر اور دفاع کی متعدد علامات میں سے ایک دارخوین جوہری پاور پلانٹ کے زیرتعمیر مقام پر جارحانہ اور بربریت سے بھرپو حملہ کیا، امریکا کی سرشت میں بدتمیری اور قانون کی خلاف ورزی شامل ہے۔
اے ای او آئی نے کہا کہ اشتعال انگیز دہشت گردی کے حملے کا مقصد ایران کا ترقی اور آزادی کے راستے کو روکنا ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ایران کے نوجوان ماہرین اور سائنس دانوں کی کامیابیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔
پلانٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہاں ایرانی سائنس دان اپنے علم اور مقامی صلاحیتوں کے ذریعہ قومی منصوبے چلا رہے ہیں