بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں، قومی لیڈر بن کر بات کریں: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر موجودہ حالات میں کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں، اس لیے انہیں قومی رہنما کے طور پر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بارے میں ان کا رویہ مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے نفرت کی سیاست کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی کو لات مار کر پارٹی سے نکالنے کی نہ کبھی روایت رہی ہے اور نہ ہی اب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کیا، جس کی وفاقی حکومت مکمل حمایت کرتی ہے اور اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے بقول بلاول بھٹو زرداری اپنے حالیہ بیانات اور اشاروں کنایوں میں اس فیصلے کی مخالفت کرتے دکھائی دیتے ہیں

واضح رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو واضح کرنا چاہیے کہ آیا یہ وفاقی حکومت کی سرکاری پالیسی ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے