لاہور: بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد نچلے درجے کے سیلاب میں جانے کا امکان ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی امد 60 ہزار سے بڑھ کر 91 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی پانی کا اخراج 32 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 69 ہزار کیوسک وقت تک پہنچ گیا۔
خانکی بیراج اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار کیوسک سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
ہیڈ مرالہ تا خانکی بیراج دریائے چناب کے دریائی بیٹ کے علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔