امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی شہر چابہار کی بندرگارہ کے ایک سرویلنس ٹاور کو تباہ کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ ٹاور آئی آر جی سی کے سمندری نگرانی کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ نیٹ ورک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
بیان کے مطابق اس کارروائی سے ایران کی تجارتی جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کی صلاحیت متاثر ہوگی، مزید کہا گیا کہ اس حملے کا مقصد خطے میں بحری آمدورفت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔