ایس ای سی پی ٹاک سیریز میں معروف بزنس مین عارف حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو بھی ترقی ہونی ہے وہ اسٹاک مارکیٹ سے ہوتی ہے،جو بھی کمپنی آتی ہے اسے سٹاک مارکیٹ سے گزرنا ہوتا ہے۔
عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی قیمتیں اور بھاری ٹیکسز بڑے اشوز تھے،اس بجٹ میں کارپوریٹ اور سپر ٹیکس کو کم کیا گیا ہے،شرح سود میں کمی سے حکومت فنانسنگ میں بہتر آئی ہے،توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی،ٹیکس ریٹ پر نظرثانی ہوئی،اس وقت پاکستان میں روزگار کی فراہمی کے 3 بڑے سیکٹر ہیں،زراعت، آئی ٹی اور تعمیرات روزگار دینے والے بڑے سیکٹر ہیں۔