ایران کے کئی شہروں پر امریکی حملے،7 فوجی شہید،260 شہری زخمی

امریکا کی جانب سے جنوب مشرقی ایران میں ایک فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 7 ایرانی فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ سیستان و بلوچستان صوبے کے علاقے ایرانشہر کے قریب واقع بمپور گیریژن پر کیا گیا، جہاں امریکی میزائلوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملے میں سات فوجی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بوشہر میں 3 مقامات پر بمباری کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چابہار میں سمندری نگرانی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکومت کی ترجمان کے مطابق حالیہ امریکی حملوں میں 30 سویلین شہید ہوچکے ہیں جبکہ 260 زخمی ہوئے۔ 222 زخمیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ 3 زخمیوں کی عمر 18 برس سے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے