وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات، مون سون کی تیاریوں پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کو مون سون کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے صوبوں اور متعلقہ اداروں کو رابطے مزید مؤثر بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ ادارے آپس میں روابط مزید مؤثر بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مربوط اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

ملاقات میں وزیراعظم کو پیشگی اطلاعی نظام کی فعالیت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے