واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کیلئے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد فیس کی شرط واپس لینے کا اعلان کر دیالیکن بدلے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کی بدولت تیل کی ترسیل روانی سے جاری ہے، پیٹ ہیگستھ، جنرل ڈین کین اور ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کی بدولت آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ تمام بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران کی جھوٹی اور شرپسند قیادت خود اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکہ بندی نافذ کریں گے،خلیجی ممالک 20 فیصد معاوضے کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے،یہ سرمایہ کاری بہت بڑی اور خود خلیجی ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہوگی، امریکا میں پہلے ہی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے، نئی سرمایہ کاری اس حجم کو مزید بڑھا دے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیکٹریاں، صنعتی پلانٹس اور جدید سازوسامان امریکا آئیں گے، لاکھوں نئی، اعلیٰ تنخواہ والی امریکی ملازمتیں پیدا ہوں گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کر رہا ہے، وہ دن ختم ہو گئے جب ایران لاکھوں لوگوں کو قتل کرتا تھا، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔