وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹر آمد، ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات

ایف بی ائی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری نہایت اہم ہے۔

انھوں نے لکھا پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کاش پٹیل نے  نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور سائبر تحقیقات کے شعبوں میں، ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر، وسائل اور خصوصی تربیت کی فراہمی سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔

انھوں نے لکھا کہ ہماری شراکت داری نہایت اہم ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے