ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی،پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران پر تازہ امریکی حملوں کےبعد عُمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ عُمان کی بندرگاہ دُقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونےوالےلاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنےوالےپلیٹ فارمز پرشدید اور اچانک حملہ کیا ہے۔
قطر میں العدیدفضائی اڈےپربھی بیلسٹک میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کر دیا گیا۔
ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔