اسلام آباد: کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی برسی پرصدر مملکت اور وزیراعظم نے قومی ہیرو کوخراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ وطن عزیز کا دفاع ایک مقدس فریضہ ہے۔ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہاکہ شہداء ہمارا قومی سرمایہ ہیں،قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، انہی قربانیوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا،شہید کی لازوال قربانی ہمیشہ زندہ رہےگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی قربانی اوربےمثال شجاعت کوسراہا،کیپٹن کرنل شیرخان کی بہادری عسکری تاریخ کاایک درخشاں باب ہے۔
وطن کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہمارےامن اورخود مختاری کی ضامن ہیں،کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم کا سلام ہے۔
شہید کے مزار پر صبح پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی،جبکہ پاک فوج کاچاک چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔