استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، مرکزی صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیئے ۔
آزاد کشمیر کے 3 حلقوں سے سردار تنویر الیاس کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے جن میں ایل اے15 ، ایل اے 22، اور ایل اے شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے ایل اے 02سے محمد معروف ، ایل اے 03سے تسلیم عارف ، ایل اے 04 سے تیمور حسن، ایل اے 08 سے ذوالفقار علی،ایل اے 09 سے طاہر فرید ، ایل اے 10 سے محمد یوسف ، ایل اے 11 محمد طالب ،ایل اے 12 صبیحہ صدیق ،ایل اے 13 نثار عنصر کو ٹکٹ جاری کیا ۔
آزاد کشمیر کے 3 حلقوں سے سردار تنویر الیاس کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے جن میں ایل اے15 ، ایل اے 22، اور ایل اے شامل ہے ۔
ایل اے 16 سے اعجاز احمد ، ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد ، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل،ایل اے 23 سردار رئیس انقلابی ، ، ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سردار تبارک اللہ اور ایل اے 30 مقبول گجر کو نامزد کیا گیاہے ۔
ایل اے 5 سے افتخار حسین ، ایل اے 35 سے عبد القدیر ، ایل اے 39 سے محمد طاہرکھوکھر ، ایل اے 40 سے سلیم بٹ ، ایل اے 41سے عید ڈار ، ایل اے42 سے بلال بٹ ، ایل اے 43سے حمزہ بزمی ، ایل اے 14 سے راجہ فہیم فاروق، ایل اے 36 سے ادیب امجد بٹ اور ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم ، ایل اے 29 سعید اعوان جاری کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔
ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 28 سے تقدیس گیلانی استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ استحکام پاکستان پارٹی باقی نشستوں پر آج رات یا کل امیدواروں کا اعلان کر دے گی۔