لاہور: پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، تاہم عالمی معیار کی ٹیم بننے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا اور بدلتے ہوئے کھیل کے مطابق اپنی حکمت عملی اپنانا ہوگی،بڑے میچز میں بہتر فیصلے کرنا ہی سب سے بڑی آزمائش ہے،کیونکہ اہم مواقع پر درست فیصلہ ہی کامیابی اور ناکامی میں فرق پیدا کرتا ہے۔
ہیڈکوچ کاکہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف تجربہ حاصل کرنےنہیں بلکہ ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترےگی،اس بات پربھی زوردیاکہ ورلڈکپ جیتنےکےلیےمستقل مزاجی انتہائی ضروری ہے، جدیدٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھویں اورنویں نمبرتک مضبوط بیٹنگ لائن ہوناناگزیرہےتاکہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں جارحانہ انداز برقرار رکھ سکے۔