دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ نوعیت کے تکنیکی مذاکرات شروع ہوگئے، عرب میڈیا

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے ماہرین مختلف اہم معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں تاہم اس مرحلے پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہِ راست ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو آگے بڑھانا اور مختلف تکنیکی معاملات پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوحہ میں کم از کم تین الگ الگ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جو مختلف شعبوں پر تفصیلی بات چیت کر رہے ہیں۔

پہلا ورکنگ گروپ ایران کے جوہری پروگرام اور اس سے متعلق تکنیکی امور کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ دوسرا گروپ سفارتی معاملات، رابطوں اور آئندہ مذاکراتی فریم ورک پر غور کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے