یورپ میں شدید جھلسا دینے والی گرمی، اسپین میں 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 212 ہوگئی

یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر  ہوکر رہ گئے۔

اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئیں، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔

فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی  جہاں 80 سال میں پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلاگیا۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے میں گرمی سے 5 ہلاکتیں ہوئیں۔

ادھر لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ میں کل تک توسیع کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 30 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہی رہنےکا امکان ہے۔

گرمی کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، رائل کالج آف فزیشنز کا کہنا ہے کہ گرمی اسپتالوں کی مشینوں اور آلات کو بھی خراب کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے