وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 7 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی،پہلے زلزلے کی گہرائی 22کلومیٹر، جبکہ دوسرے زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
حکومت نےمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذکرنےکا اعلان کردیا،عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
زلزلے کےباعث مائیکیٹیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوہونے والےنقصان کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے،امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اورمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ادارے نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات 44 فیصد ہیں جس کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک کولمبیا میں بھی محسوس کیے گئے،دوسری جانب جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب بھی 6.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےوینزویلا میں خوفناک زلزلے پر بیان دیتے ہوئے کہا وینزویلا سے آنیوالی ابتدائی اطلاعات اچھی نہیں،وینزویلا میں 2 بڑےتباہ زلزلوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، امریکا وینزویلا کی مدد کے لیے تیار ہے،تمام حکومتی ایجنسوں کو وینزویلا کی مدد کی ہدایت کی ہے، ہم اپنے نئے اور عظیم دوستوں کے لیے حاضر ہیں۔