ہم پر آزمائش آئی تو آپ نہیں تھے، ٹرمپ کی اٹلی اور نیٹو اتحادیوں پر تنقید

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، اٹلی اور اس کی وزیراعظم ایران اور اس کے سنگین جوہری خطرے پرکسی کارروائی میں شمولیت کا سوچ بھی نہیں رہے۔

امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم نے کئی دہائیوں تک ان ممالک کا دفاع کیا، آزمائش آئی تو وہ نہ ہمارے دفاع اور نہ ہی باقی دنیا کے لیے موجود تھے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے