ایران، امریکہ اور قطر کے درمیان لبنان جنگ بندی اور منجمد اثاثوں پر اہم مذاکرات

جنیوا: ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران، امریکہ اور قطر کے وفود کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ایک اہم سہ فریقی اجلاس جاری ہے، جس میں لبنان میں جامع جنگ بندی اور ایران کے منجمد مالی اثاثوں کے معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ مذاکراتی مقام پر ہونے والے اس اجلاس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال، لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ اور ایران کے بلاک شدہ فنڈز کے اجراء سے متعلق امور زیر غور ہیں۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولی جائے گی جب تک لبنان میں جنگ بندی کا مکمل احترام نہیں کیا جاتا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کا انحصار ایرانی تیل کی فروخت کے لیے پابندیوں میں نرمی اور متعلقہ چھوٹ کے اجراء پر بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے