اسرائیل کی لبنان کے جنوبی علاقوں پر بمباری ،تازہ حملوں میں مزید پانچ شہری شہید

اسرائیل لبنان امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا،جنوبی علاقوں پر بمباری،تازہ حملوں میں مزید پانچ شہری شہید،متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج  نے لبنان پر تازہ حملوں میں ضلع نبطیہ کے قصبوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں مزید پانچ شہری شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ روز سیز فائر ہوا تھا،اسی حوالے سے امریکی انٹیلیجنس نے رپورٹ میں خبردار کیا تھا اسرائیل امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر لبنان میں فوجی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے سیاسی دباؤ ہے، اسرائیل کوئی ایسا اقدام کرسکتا ہےجو امریکا ایران حتمی معاہدے میں رکاوٹ بنےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکام مبینہ طور پر اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے کر رہےہیں،ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اسرائیل میں وزیرِاعظم نیتن یاہوکوسیاسی طور پر سخت ٹائم دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے