پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاسپورٹ سے متعلق فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں  ہونے والے اجلاس میں پاسپورٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے بریفنگ میں بتایا کہ بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل  جلد شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کرنے اور آن لائن درخواستوں کو پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے