چکوال فائرنگ واقعے پر سی سی ڈی حکام نے باضابطہ معافی مانگ لی

چکوال: سی سی ڈی نے چکوال میں آسٹریلوی نژاد فیملی پر فائرنگ کے واقعہ کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی قرار دیدیا،حکام نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی غلطی تسلیم کرتےہوئے معافی مانگ لی۔

چکوال میں سی سی ڈی اہلکارکی اندھا دھند فائرنگ سے ڈاکو بچ نکلے،متاثرہ فیملی نشانہ بن گئی،گولیوں کی زد میں  آنے سے نوسال کی ہانیہ عدیل جاں بحق،والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ 10 جون کی رات چکوال میں سی سی ڈی پولیس اسٹیشن کےباہر پیش آیا تھا،حکام نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کے فعل کو مجرمانہ غفلت قرار دیدیا،ریجنل آفیسر سی سی ڈی شاہ میر خالد کہتے ہیں  ٹارگٹ کی شناخت کے بغیر سیدھی فائرنگ،قوائد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی تھی۔

ریجنل آفیسر شاہ میرخالد نے سی سی ڈی کی تربیت پر اٹھنے والے سوالات پر پہلے معافی مانگی پھر کہا کہ ایس اوپیز پر نظرثانی کریں گے،انہوں نے2019 میں سی ٹی ڈی کے ساہیوال میں ہونیوالے متنازع پولیس مقابلے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کو ماضی کی طرح ادھورا نہیں چھوڑیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے