کینبرا: آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے چکوال میں آسٹریلوی پلٹ بچی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت سے مطالبے کرتے ہیں وہ واقعےکی مکمل تحقیقات کریں،امید ہے پاکستانی حکومت شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے گی۔
متاثرہ خاندان کےمطابق خمینی چوک کے قریب سی سی ڈی تھانے کے سامنے ہوا،جہاں آسٹریلیا پلٹ خاندان کو پہلے ڈاکوؤں نے لوٹا، اس دوران تھانے سے باہر آنے والے سی سی ڈی اہلکار نے واقع دیکھا تو ڈاکوؤں کے شبہ میں مبینہ طورپرکار پر فائرنگ کردی۔ جس کے دوران 9 سال کی ہانیہ احمد دم توڑ گئی۔ جبکہ والد عدیل احمد اور بھائی عفان زخمی ہوگئے۔
سی سی ڈی نےواقعے میں ملوث اہلکارکومعطل کرکےگرفتارکرلیاجبکہ فائرنگ میں استعمال ہونےوالا سرکاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا،مقدمےمیں قتل کی دفعہ کو شامل کردیاگیا،جس کی مزید تفتیش جاری ہے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔