راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتر بند پر فائرنگ

مظفراباد: راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے پولیس بکتربند پر فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق راولاکوٹ کی عیدگاہ میں پولیس بکتربند پر 30 سےزائد گولیاں ماری گئیں۔ پولیس بکتر بند پر گولیوں کے نشان بھی واضح ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کےسرغنہ کی ایک آڈیو میں شرپسندی کی دھمکی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا اور 3 روز قبل ہی کالعدم تنظیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پہلے سے ختم مقدمات دوبارہ بحال کردیے گئے تھے۔

آزادکشمیر حکومت کے محکمہ قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں پر واپس لی گئی 177 ایف آئی آرز بحال کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے