بندرعباس پر امریکی حملوں کے جواب میں امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا، ایران کا دعوی

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر عباس پر امریکی حملوں کے جواب میں امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی اس ایئر بیس کےخلاف کی گئی جسےایرانی اہداف پر حملوں کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیے بغیر نہیں دیا جائے گا اور آئندہ بھی اگر حملہ کیا گیا تو اس کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے اس سے قبل بندرعباس ایئرپورٹ کے قریب بمباری کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے