چترال: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان پنجم پرنس شاہ رحیم الحسینی گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے چترال لوئر پہنچ گئے۔
پرنس رحیم آغا خان بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت سے چترال پہنچے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لوئر چترال ائیرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ لوئرچترال آنےکامقصد پرنس رحیم آغا خان کی آمد پر انکا خیرمقدم کرنا تھا، ان سے حکومتی اقدامات و اہداف پربات چیت ہوئی
ان کا کہنا تھاکہ پرنس رحیم آغا خان نےصوبے میں سرمایہ کاری کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔