نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارے کو حادثہ مہاراشٹر کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار، ان کے 2 ساتھی اور عملے کے 2 ارکان بھی سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا