اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے: ظہران ممدانی

نیو یارک: میئر ظہران ممدانی نے کیلیفورنیا کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں محافظ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  کمسن مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق کیلیفورنیا میں فائرنگ کاواقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے، مشتبہ حملہ آور نے 3 بندوقیں والدہ کے گھر سے لیں اور تحریری پیغام میں نسلی تفاخر کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے