اسرائیل کا حماس کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ: اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کےمحلے رمل کے ایک اپارٹمنٹ پر غیرمعمولی حملہ کیا،اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کےکچھ دیر بعد عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق موصول ہو گئی۔

عزالدین الحداد کے اپارٹمنٹ پر حملے وقت وہیں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد شہید ہوئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے،یہ پانچ رکنی کونسل القسام کےسربراہوں محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد بنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے