جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر ایران نے اپنا جواب پاکستان کےذریعے بھجوادیا

تہران: ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہےکہ جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز  پر ایران کا جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب میں جنگ کےخاتمے، خلیج و آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہےکہ پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کی ہےکہ انہیں ایران کا جواب موصول ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے