امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا۔
امریکی اخبار نیوریاک ٹائمزکی جانب سے دعوی سامنے آیا ہےکہ روس ایران کو ڈرونز کےپرزے بحیرہ قزوین کے راستے فراہم کررہا ہے،روس آبنائے ہرمز سے منتقل ہونیوالا سامان بھی ایران تک پہنچا رہا ہے۔
نیوریاک ٹائمز کے مطابق روسی مدد سےایران کےڈرون کے ذخیرے میں اضافہ ہورہا ہے،روسی مددجاری رہی تو ایران اپنی ڈرون کی صلاحیت کوبڑھاسکتا ہے،20 لاکھ ٹن روسی گندم اب بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کی جا رہی ہے۔