آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق اس سال جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد،اگلے سال 3.5 فیصد پرآجائے گی، حکومت نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے،اس سال اوسط مہنگائی 7.2 فیصد،اگلےسال 8.4 فیصد تک جانےکا تخمینہ لگایا گیا ہے،اس سال مجموعی مہنگائی 11.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

آئی ایم ایف کےمطابق بجٹ خسارہ 3.2 فیصد سےبڑھ کر 3.4 فیصد ہونےکا امکان ہے،اس سال بےروزگاری 6.9 فیصد،اگلےسال کم ہوکر 6.5 فیصد پر آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جبکہ اس سال پرائمری بیلنس 2.5 فیصد، اگلےسال 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے