وزیراعظم کا موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے معاشی طور پر کمزور طبقےکو ریلیف کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے  موٹرسائیکل سواروں، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے سفری کرایوں، مال بردارگاڑیوں کےکرایوں میں اضافہ روکنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر  نگرانی یقینی بنائی جائے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام  آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف  پیکیج  فراہم کیا، ان حالات میں جس قدر ممکن ہوسکا عوام کو  ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہےگی،کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا، دعا گو ہیں خطےکی صورتحال میں جلدبہتری آئے تاکہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام ہو۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے موٹر سائیکل سواروں کو  ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر  100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے