پی ایس ایل الیون، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر، حیدرآباد کنگز مین نے کوالیفائی کرلیا

لاہور: پی ایس ایل الیون میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ حیدرآباد کنگزمین نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد کنگز مین  نے  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ  پر 244  رنز  بنائے۔

حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 108رنز سے شکست دے دی، حیدرآباد کنگزمین کے 245 رنز رنزکے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم136رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

حیدرآباد کنگرمین کو پلے آف کیلئے راولپنڈیزکو 158 رنز تک روکنا تھا، حیدرآباد کنگزمین نے10پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ پرپلے آف میں جگہ بنائی۔ عثمان خواجہ66رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پی ایس ایل میں پلے آف میں جانے والی تین ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے، جن میں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے