مذاکرات کی تاریخ طے ہونے کا انتظار، پاکستان کی کوششیں بدستور جاری

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان متوقع دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، کیونکہ اب تک کسی تاریخ کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ تہران نے کوئی جواب دیا ہے۔ 

جب یہ پوچھا گیا کہ آیا آئندہ مذاکراتی دور کے بارے میں کوئی پیش رفت یا اشارہ سامنے آیا ہے، تو ذریعے نے کہا، ’’انتظار کر رہے ہیں،‘‘ یہ جواب سفارتی حلقوں میں محتاط ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامندی کے انتظار کے باوجود، اسلام آباد میں محتاط انداز سے پر امیدی کا تاثر برقرار ہے۔ 

مذاکرات سے متعلق امیدوں کے بارے میں سوال کے جواب میں ذریعے نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والا ملک پاکستان دونوں فریقین کو اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے