واشنگٹن: امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطا بق 14افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے کہا کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادی ہیں جبکہ ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کے مطا بق پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، ایران، ترکیے اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔