امن مذاکرات کے سلسلےمیں غیرملکی وفود کی آمد شروع، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایران امریکا جنگ بندی سے متعلق امن مذاکرات کے پیش نظر ہر قسم کی پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ تاحکمِ ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معزز غیر ملکی مہمانوں کو نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار نفری تعینات کی جائے گی، جن میں پنجاب سے آنے والی 7 ہزار نفری بھی شامل ہے۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کٹس لازمی استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے