وفاقی دارالحکومت میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کیا جا رہا ہے،جڑواں شہروں میں فیض آباد، کراچی کمپنی، پیرودھائی، سواں کے بس اڈے بند کر دیئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔امریکا اور ایران کے دورمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر ملکی وفود کی آج اسلام آباد آمد کا امکان ہے۔

اس سےقبل اسلام آباد میں ایران امریکامذاکرات کے تناظرمیں جڑواں شہر راولپنڈی میں رات 12 سے تمام کاروبارتاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ریسٹورنٹس،پارکس،بیوٹی پارلرز،مارکیٹیں بندرکھی جائیں گی،سنوکرکلبز،جمز،پان شاپس،ہیئرسیلونز، بینک اوربیکریاں بھی بندہوں گی۔

پولیس نے تمام مارکیٹوں میں انتباہی نوٹس تقسیم کرناشروع کر دیئے،احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے