اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: شہر اقتدار اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 اور گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، پشاور، سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کے علاوہ کوہاٹ، مردان اور گردونواح، لوئردیر، ضلع مہمند، پارہ چنار میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے، کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے