وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف خطے میں امن کے قیام کے لیے متحرک ہو گئے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں تنازعات کا حل صرف مذاکرات، سفارتکاری اور عالمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، اور برادر ممالک کے ساتھ قریبی رابطے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

دوحہ پہنچنے پر وزیراعظم کا قطری فضاؤں میں شاندار استقبال کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے پرتپاک میزبانی پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے